امریکی انتخابات میں انوکھا ووٹ، خلائی اسٹیشن سے3 خلا بازوں نے حصہ لیا

امریکی انتخابات میں انوکھا ووٹ، خلائی اسٹیشن سے3  خلا بازوں نے حصہ لیا

امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا عمل صرف زمین تک محدود نہیں رہا، بلکہ خلا میں موجود ناسا کے3 خلا بازوں نے بھی اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خلا باز انیل مینن نے الیکٹرانک بیلٹ کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور اسے امریکی ریاست ٹیکساس کی ہیرس کاؤنٹی کو بھیج دیا۔

ان کے علاوہ خلا باز جیسیکا واٹکنز اور لیوک ڈیلینی نے بھی خلائی اسٹیشن سے اپنا ووٹ ڈالا۔ ٹیکساس کی ہیرس کاؤنٹی اس حوالے سے اہم ہے کہ یہاں ناسا کا جانسن اسپیس سینٹر اور مشن کنٹرول واقع ہے، جہاں سے خلائی مشنز کی نگرانی کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی وسط مدتی انتخابات، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا سیاسی دھچکا، ڈیموکریٹس کو برتری

امریکی مڈٹرم انتخابات کے نتائج

امریکی مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں کامیابی حاصل کرکے کانگریس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ تازہ میڈیا میڈیا رپورٹس کے مطابق ان نتائج کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے لیے اہم سیاسی دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔

امریکی ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 نشستوں پر انتخابات ہوئے، جبکہ ایوان کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کسی بھی جماعت کو کم از کم 218 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔ سینیٹ کی 100 نشستوں میں سادہ اکثریت کے لیے 51 نشستیں ضروری ہیں۔ ڈیموکریٹس نے سینیٹ میں بھی یہ تعداد حاصل کرلی ہے۔

editor

Related Articles