چین میں پاکستانی کیڈٹس کا ڈنکا، 11 ممالک کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

چین میں پاکستانی کیڈٹس کا ڈنکا، 11 ممالک کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

چین میں منعقدہ بین الاقوامی فوجی مقابلے میں پاکستانی کیڈٹس نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کرلی۔

نانجنگ میں چین کی آرمی انجینئرنگ یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے ایونٹ میں پاکستان سمیت 11 ممالک کی فوجی اکیڈمیوں اور چین کی 18 فوجی اکیڈمیوں کے کیڈٹس نے شرکت کی۔

پاکستان کے کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ کے کیڈٹس نے بین الاقوامی ٹیموں کے درمیان پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ چین کی ٹیموں سمیت مجموعی طور پر 29 ٹیموں کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ، اسپیشل فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ

پاکستانی ٹیم نے مقابلے کی کانسیپٹ اینڈ پیپر کیٹیگری میں اپنا پروجیکٹ ’باکسر اَن مینڈ گراؤنڈ وہیکل‘ پیش کیا، جسے نمایاں پذیرائی ملی۔اس ایونٹ میں میانمار، آذربائیجان، سنگاپور، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، مصر اور ویتنام سمیت متعدد ممالک کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔

پاکستانی کیڈٹس کی یہ کامیابی جدید ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور دفاعی شعبے میں ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کا اظہار ہے۔

editor

Related Articles