کروم میں درجنوں ٹیبز کھولنے والوں کی مشکل آسان، نیا فیچر متعارف

کروم میں درجنوں ٹیبز کھولنے والوں کی مشکل آسان، نیا فیچر متعارف

اگر آپ گوگل کروم استعمال کرتے ہیں تو یقیناً آپ کو اس مسئلے کا سامنا ہوا ہوگا کہ ایک وقت میں کئی ویب سائٹس کھولنے سے اوپر موجود ٹیبز کی قطار بے ترتیب ہو جاتی ہے اور مطلوبہ ویب پیج تلاش کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

صارفین کی اسی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے گوگل کروم میں ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے، جس کے ذریعے تمام کھلے ہوئے ٹیبز کو اسکرین کے اوپر کے بجائے سائیڈ پر دکھایا جا سکے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو ورٹیکل ٹیبز کا نام دیا گیا ہے۔ یہ سہولت فائر فاکس جیسے دیگر ویب براؤزرز میں پہلے سے موجود ہے۔ گوگل کی جانب سے ایک اسکرول ہونے والی ٹیب بار بھی متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کی مدد سے صارفین درجنوں کھلے ہوئے ویب پیجز میں آسانی سے آگے پیچھے جا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:خلا سے زمین کی طرف آنے لگی ناسا کی مشہور دوربین، 22 سالہ مشن کا اختتام

گوگل نے ایک سپورٹ پوسٹ کے ذریعے اس فیچر کا اعلان کیا ہے، تاہم فی الحال یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔ ابتدائی طور پر اسے کروم کینری کے ذریعے آزمایا جا سکتا ہے۔

یہ فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے مفید ثابت ہوگا جو بیک وقت کئی ویب سائٹس کھول کر کام کرتے ہیں، جبکہ کم ٹیبز استعمال کرنے والوں کے لیے اس کی اہمیت نسبتاً کم ہوگی۔

editor

Related Articles