پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے پہلی بار اپنی چھوٹی بیٹی رانیہ کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا، جس کے بعد ننھی پری کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
سارہ خان حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شوگڈ مارننگ پاکستان میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے گفتگو کے دوران اپنی بیٹی رانیہ کی جھلک دکھائی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے انہوں نے کسی میڈیا پلیٹ فارم پر رانیہ کا چہرہ نہیں دکھایا تھا اور یہ پہلا موقع ہے جب ٹیلی ویژن کے ناظرین ان کی چھوٹی بیٹی کو دیکھ رہے ہیں۔
دوسری جانب گلوکار فلک شبیر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ننھی رانیہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔