جے یو آئی کے گرفتار کارکنوں نے سچ اگلنا شروع کردیا بڑے بڑے نام سامنے آگئے ، لسٹیں تیار 24 سے 48 گھنٹوں میں بڑی گرفتاریوں کا امکان

جے یو آئی کے گرفتار کارکنوں نے سچ اگلنا شروع کردیا  بڑے بڑے نام سامنے آگئے ، لسٹیں تیار   24 سے 48 گھنٹوں میں بڑی گرفتاریوں کا امکان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سوشل میڈیا کارکنوں کی گرفتاریوں کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے، گرفتار کارکنوں نے اب سچ اگلنا شروع کردیا ہے جس کے بعد بڑے بڑے نام سامنے آرہے ہیں لسٹیں تیار کی جارہی ہیں اور آئندہ   24 سے 48 گھنٹوں کے دوران اہم گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

این سی سی آئی اے کے ذرائع  نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گرفتار کارکنوں نے دورانِ تفتیش اہم معلومات فراہم کرنا شروع کردی ہیں، جن کی روشنی میں سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم سے منسلک دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ این سی سی آئی اے  ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران متعدد اہم نام سامنے آئے ہیں اور ان افراد کی فہرستیں بھی تیار کرلی گئی ہیں جن کے خلاف آئندہ مرحلے میں کارروائی کیے جانے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات میں سامنے آنے والی معلومات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مختلف افراد کے کردار کا تعین کرنے کے بعد مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جا سکتی ہیں۔ آئندہ ایک سے دو روز کے دوران اس معاملے میں اہم پیش رفت اور بڑی گرفتاریوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ آزاد ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مصور عباسی کو سوشل میڈیا پر دھمکیوں کے معاملے پر این سی سی آئی اے سے رجوع کیا گیا تھا، جس کے بعد ادارے نے کارروائی کا آغاز کیا۔

اسی سلسلے میں گزشتہ روز این سی سی آئی اے کی جانب سے مختلف مقامات پر 17 چھاپے مارے گئے تھے، جن کے دوران جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا کارکنوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ان کارکنوں پر سوشل میڈیا کے ذریعے دھمکیاں دینے کے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

گرفتار کارکنوں سے تفتیش کے بعد اب تحقیقات کا دائرہ مزید افراد تک پھیلنے کا امکان ہے۔ این سی سی آئی اے ذرائع کے مطابق تفتیش کے اگلے مرحلے میں ان تمام افراد تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی جن کے نام گرفتار کارکنوں کی فراہم کردہ معلومات میں سامنے آئے ہیں۔ آئندہ 24 سے 48 گھنٹے اس معاملے میں اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔

editor

Related Articles