ٹیم میں بار بار تبدیلیاں کیوں؟ شاہد آفریدی نے سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ٹیم میں بار بار تبدیلیاں کیوں؟ شاہد آفریدی  نے سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور ٹیم کی سلیکشن پر سوالات اٹھا دیے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی کاکہنا ہےکہ ٹرائی نیشن سیریز اچھی رہی ، ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کو یہ سیریز جیتنی بھی چاہیے تھی،ورلڈ کپ تک اسی ٹیم کو برقرار رکھنا چاہیے اور زیادہ تبدیلیاں نہیں کرنی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ کا جنون عروج پر، ورلڈ کپ ٹکٹس کیلئے 84 لاکھ درخواستیں موصول، سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

ان کا کہنا تھا کہ کپتان فرنٹ سے لیڈ کرتا ہے، شاہین آفریدی کی اپنی پرفارمنس بھی انتہائی اہم ہے ،انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 7 سے 8 کھلاڑی بھیجنے کے فیصلے پر بھی حیرت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بنگلہ دیشی کرکٹر مشفیق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہےکہ پاکستان میں ٹیسٹ کیپ کی کوئی اہمیت نہیں رہی، جس کادل کرتا ہےاسے انڈر 19 سے لا کرقومی ٹیم میں شامل کردیا جاتا ہے، سلیکشن میں مسائل نظر آرہے ہیں ، اس بار بھی سلیکشن پر حیران ہوں۔

editor

Related Articles