اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت کو بڑا سہارا، ترسیلاتِ زر میں اضافہ

اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت کو بڑا سہارا، ترسیلاتِ زر میں اضافہ

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اکتوبر 2026 کے دوران ترسیلاتِ زر کی مد میں 3.9 ارب امریکی ڈالر پاکستان بھیجے، جس سے ملکی معیشت کو اہم سہارا ملا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر میں موصول ہونے والی ترسیلاتِ زر میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 13.8 فیصد جبکہ ستمبر 2026 کے مقابلے میں 8.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مالی سال 2027 کے پہلے 4 ماہ، یعنی جولائی سے اکتوبر کے دوران مجموعی ترسیلاتِ زر 14.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ رقم 13 ارب ڈالر تھی، اس طرح سالانہ بنیاد پر 14 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:1.61 ارب کا منصوبہ 6.71 ارب روپے تک کیسے پہنچا؟ فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کے دورِ وزارت میں 5 ارب 10 کروڑ روپے کے ہولناک ہیر پھیر کا انکشاف

اکتوبر کے دوران سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے موصول ہوئیں، جہاں مقیم پاکستانیوں نے 981.6 ملین ڈالر وطن بھیجے۔ متحدہ عرب امارات سے 815.9 ملین ڈالر، برطانیہ سے 592.2 ملین ڈالر اور امریکا سے 328.9 ملین ڈالر پاکستان منتقل کیے گئے۔

ترسیلاتِ زر میں اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles