نئےصوبوں کے قیام کی حمایت کرتے ہیں،آئینی تقاضے پورے کیے جائیں،شوکت یوسفزئی

نئےصوبوں کے قیام کی حمایت کرتے ہیں،آئینی تقاضے پورے کیے جائیں،شوکت یوسفزئی

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نئے صوبوں کے قیام کی اصولی حامی ہے، تاہم اس حوالے سے تمام آئینی تقاضے پورے کیے جانے چاہئیں، نئے صوبوں کے قیام سے متعلق رابطہ ہوا تو پارٹی مشاورت کے بعد اپنا فیصلہ کرے گی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ اہم ہے اور اس حوالے سے کسی بھی فیصلے سے قبل آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ اگر اس معاملے پر پارٹی سے رابطہ کیا گیا تو مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو اپنے اندرونی اختلافات ختم کرکے مفاہمت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، پارٹی کو متحد رکھنے کے لیے باہمی مشاورت اور اتفاق رائے ضروری ہے۔28ویں آئینی ترمیم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس معاملے پر پاکستان تحریک انصاف سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :“شخصی انا نے ملک اور پارٹی کو داؤ پر لگایا” شوکت یوسفزئی  نے پی ٹی آئی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات نے دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات کے حوالے سے کہا کہ ان کی جماعت دہشت گردی کے خلاف اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر مؤثرعمل درآمد کیا جانا چاہیے۔

شوکت یوسفزئی نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں ضروری ہیں اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے ذریعے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکتی ہے۔

editor

Related Articles