انڈونیشیا میں تین بچوں کی ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے۔ بچوں نے ایک بڑے اژدھے کو دیکھ کر خوفزدہ ہونے کے بجائے اس کے ساتھ کھیلنا شروع کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرل ویڈیو انڈونیشیا کی ہے، جس میں تین بچے ایک بڑے اژدھے کے ساتھ کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کبھی اژدھے کے جسم پر چڑھتے ہیں، کبھی اس پر بیٹھتے ہیں اور کبھی اس کے جسم پر پھسلتے ہوئے کھیلتے نظر آتے ہیں۔
📺WATCH | Children play with python in Indonesia as if it were a toy https://t.co/eGKsuMv5aU
— The Tatva (@thetatvaindia) November 10, 2026


