پاک چین خلائی تحقیق میں تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا اعلان، پاکستانی خلا باز شنژو 24 مشن کا حصہ بنے گا

پاک چین خلائی تحقیق میں تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا اعلان، پاکستانی خلا باز شنژو 24 مشن کا حصہ بنے گا

چین نے پاکستان کے ساتھ خلائی تحقیق سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پاکستانی خلاباز شینژو 24 مشن کا حصہ بنے گا۔

بیجنگ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ’گو جیاکیان‘ نے بتایا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنی روایتی دوستی کو آگے بڑھانے اور خلائی سائنس سمیت دیگر اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین میں پاکستانی کیڈٹس کا ڈنکا، 11 ممالک کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین قائم یہ پائیدار تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔ اس تاریخی پیش رفت کے تحت ایک پاکستانی خلاباز پے لوڈ سپیشلسٹ کے طور پر چینی خلائی جہاز ’شینژو 24‘ کے عملے میں شامل ہوگا اور خلا میں مختصر قیام کے بعد ’شینژو 23‘ کے ذریعے زمین پر واپس لوٹے گا۔

انسانیت کی مشترکہ فلاح اور شینژو مشن کی خصوصیت

چینی ترجمان کے مطابق وسیع کائنات کی تسخیر اور بیرونی خلا کا پرامن استعمال پوری انسانیت کی مشترکہ خواہش اور دنیا بھر کے لوگوں کی فلاح و بہبود سے جڑا ہوا موضوع ہے۔

چین خلا کے پرامن استعمال کی حمایت کرتا ہے اور عالمی سطح پر خلائی تعاون میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے اس شعبے میں مشترکہ مستقبل کی تعمیر پر یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور چین ’ہمہ وقت حکمت عملی کے شراکت دار‘ (آل ویدر اسٹریٹجک پارٹنرز) ہیں۔ چین کے انسانی خلائی پروگرام کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی چینی خلائی جہاز میں چینی اور غیر ملکی خلاباز ایک ساتھ مشن کا حصہ بنیں گے۔

تربیت اور 75 سالہ سفارتی تعلقات کی یادگار پیش رفت

’گو جیاکیان‘ نے مزید کہا کہ یہ پیش رفت پاکستان اور چین کے مابین 75 سالہ سفارتی تعلقات کے قیام کی منانے والی تقاریب کے موقع پر ایک اہم اور کلیدی کامیابی کی حیثیت رکھتی ہے۔

اگرچہ خلا میں جانے والے حتمی پاکستانی رکن کے نام کا باضابطہ اعلان ابھی باقی ہے، تاہم اس مشن کی تیاریوں کے سلسے میں 2 پاکستانی خلابازوں ’محمد ذیشان علی‘ اور ’خرم داؤد‘ کا انتخاب کیا جا چکا ہے جو اس وقت چین میں جامع اور جدید خلائی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

پاکستان اور چین کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، جہاں دونوں ممالک ایک دوسرے کو اپنا قابلِ اعتماد اور ’ہمہ وقت‘ دوست تصور کرتے ہیں۔ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور اہم غیر ملکی سرمایہ کار بھی ہے۔

دوسری جانب بیجنگ نے حالیہ ماہ میں اپنے خلائی پروگرام میں اربوں ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کی ہے، جس سے اس نے اپنے اہم حریف امریکا سے فاصلہ تیزی سے کم کیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاک چین آہنی دوستی کا نیا باب، وزیراعظم شہباز شریف سے چینی وزیر کی اہم ملاقات، تعاون مزید بڑھانے کا عزم

چین کا طویل المدتی ہدف 2030 تک اپنے خلابازوں کو چاند کی سطح پر اتارنا ہے اور اس عظیم الشان خلائی دوڑ میں پاکستان اس کا ایک قدرتی اور کلیدی شراکت دار بن کر سامنے آیا ہے۔

 خلا میں پاکستانی سفر کی شروعات نہ صرف سائنسی اور ٹیکنالوجیکل نقطہ نظر سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے بلکہ اس کے دور رس جیو پولیٹیکل اثرات بھی مرتب ہوں گے۔

چین کا اپنے خلائی اسٹیشن اور شینژو پروگرام میں کسی غیر ملکی خلاباز بالخصوص پاکستانی سائنسدان کو شامل کرنا، بیجنگ کے اسلام آباد پر بے مثال اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ پیش رفت جنوبی ایشیا میں دفاعی اور سائنسی توازن پر مثبت اثرات مرتب کرے گی اور مستقبل میں پائیدار خلائی سائنس، سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور سائنسی تحقیق کے نئے راستے کھولے گی، جس سے دونوں ممالک کے سفارتی اثر و رسوخ میں مزید اضافہ ممکن ہو س

Related Articles