پاکستانی شوبز کی مقبول جوڑی کی واپسی؟ دانش تیمور نے اہم بات بتادی

پاکستانی شوبز کی مقبول جوڑی کی واپسی؟ دانش تیمور نے اہم بات بتادی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی دانش تیمور اور عائزہ خان کے مداحوں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی ہے۔ اداکار دانش تیمور نے اہلیہ عائزہ خان کے ساتھ دوبارہ کسی ڈرامے میں کام کرنے کے امکان پر اظہار خیال کیا ہے۔

امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر نیو برنزوک میں منعقدہ ایک ملاقات اور فنڈ ریزنگ تقریب کے دوران دانش تیمور سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ مستقبل میں دوبارہ عائزہ خان کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے؟

اس سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ بالکل، کیوں نہیں؟ عائزہ کے ساتھ کام کرنے سے کون انکار کرسکتا ہے؟ ہم دونوں کو اداکاری سے محبت ہے اور ماضی میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر کی فلم نے بھارت میں بھی انٹری دے دی، سردار جی 3ریلیز

دانش تیمور کا کہنا تھا کہ ان کے مشترکہ ڈرامے مداحوں اور ان دونوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔ اگر مستقبل میں کوئی اچھا اسکرپٹ ملا جس میں دونوں کے کردار متوازن اور مضبوط ہوں تو وہ عائزہ کے ساتھ دوبارہ کام کرنا ضرور پسند کریں گے۔

دانش اور عائزہ کی شادی کو 12 سال مکمل

واضح رہے کہ دانش تیمور اور عائزہ خان 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ اس جوڑی کے دو بچے ہیں، جن میں بیٹی حورین اور بیٹا ریان شامل ہیں۔ دونوں اداکار اس سے قبل بھی مختلف مشترکہ پروجیکٹس میں کام کرچکے ہیں اور ان کی جوڑی کو ٹی وی ناظرین کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پرھیں:ہالی وڈ اداکار بررسل برانڈ کو 10 سال قید، جمائما بھی بول پڑیں

عائزہ اور دانش کے حالیہ ڈرامے کون سے ہیں؟

عائزہ خان آخری مرتبہ مقبول ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں حمزہ علی عباسی کے ساتھ نظر آئی تھیں، جبکہ دانش تیمور حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’شیر‘ میں اداکارہ سارہ خان کے ساتھ اداکاری کرتے دکھائی دیے۔ اب دانش تیمور کے تازہ بیان کے بعد مداحوں کو انتظار ہے کہ یہ مقبول جوڑی کب دوبارہ ایک ساتھ کسی نئے ڈرامے میں نظر آتی ہے۔

editor

Related Articles