ایس آئی ایف سی اور خیبر پختونخوا حکومت کا تاریخی اشتراک، صوبے میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کا آغاز

ایس آئی ایف سی اور خیبر پختونخوا حکومت کا تاریخی اشتراک، صوبے میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کا آغاز

اسپیل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اعلیٰ حکام نے دورہ خیبر پختونخوا کے دوران کاروباری برادری اور اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں، جن میں آسان کاروبار ایکٹ اور اسپیشل اکنامک زونز کی ترقی کے ذریعے سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے۔


خیبر پختونخوا میں کاروباری سرگرمیوں کو جلا بخشنے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے افق روشن کرنے کے لیے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اعلیٰ حکام نے صوبے کا اہم دورہ کیا۔

 اس دورے کے دوران ایس آئی ایف سی حکام نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا اور مختلف چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں کے ساتھ کلیدی ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں کا بنیادی مقصد کاروباری برادری کو درپیش چیلنجز کا احاطہ کرنا اور صوبے میں سرمایہ کاری دوست ماحول کو مزید مستحکم بنانا تھا۔


آسان کاروبار ایکٹ اور ڈیجیٹل پورٹلز سے سہولیات میں اضافہ

ملاقاتوں کے دوران ایس آئی ایف سی حکام نے شرکا کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آسان کاروبار ایکٹ، نیشنل بزنس پورٹل اور بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام کاروباری طبقے کے لیے سنگِ میل ثابت ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز، مشترکہ پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے قیام کا معاہدہ

ان اقدامات کا مقصد ریڈ ٹیپ ازم کا خاتمہ کرنا اور کاروباری رجسٹریشن و کارروائیوں کو شفاف اور تیز رفتار بنانا ہے۔

ایس آئی ایف سی حکام نے کاروباری برادری کو واضح پیغام دیا کہ ان کے تمام جائز مسائل کے حل اور کاروباری راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ریاستی ادارے اور صوبائی حکومتیں مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اسپیشل اکنامک زونز کی ترقی اور صنعتی انقلاب کی جانب قدم

اجلاس میں حطار، رشکئی اور دارابن اسپیشل اکنامک زونز کی ترقی، توسیع اور ان کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

یہ زونز صوبے میں صنعتی انقلاب کی بنیاد رکھنے اور ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور سرمایہ کاروں کو مراعات دینے کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے تاکہ صنعتی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے۔

پاکستان میں غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ایس آئی ایف سی کا قیام ایک کلیدی قومی حکمت عملی کا حصہ رہا ہے۔ 

صوبائی حکومتوں کے ساتھ اس طرح کے قریبی اشتراک سے نہ صرف پالیسیوں میں تسلسل آتا ہے بلکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی بھی بڑھتی ہے، جس سے پاکستان کے پسماندہ یا کم ترقی یافتہ صنعتی زونز کو قومی دھارے میں لانے میں بڑی مدد ملتی ہے۔

مزید پڑھیں:غیر ملکی انویسٹرز پاکستان سرمایہ کاری کریں، تحفظ کے لیے قانونی ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں لا رہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا جیسے سرحدی اور صنعتی لحاظ سے اہم صوبے میں اس نوعیت کے اقدامات معاشی ترقی کے ایک نئے دور کی نوید ہیں۔


خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اٹھائے جانے والے یہ اقدامات محض کاغذی کارروائی تک محدود نہیں بلکہ ان کے پیچھے ایک جامع فریم ورک کام کر رہا ہے۔

جب تک ریگولیٹری رکاوٹوں کو ڈیجیٹل نظام یعنی نیشنل بزنس پورٹل اور مؤثر قانون سازی یعنی آسان کاروبار ایکٹ کے ذریعے ختم نہیں کیا جاتا، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا مشکل ہوتا ہے۔

حطار، رشکئی اور دارابن جیسے 3 بڑے اکنامک زونز کو فعال بنانا صوبے کی معیشت کے لیے ایک گیم چارجر ثابت ہو سکتا ہے، بشرطیکہ ان منصوبوں پر عمل درآمد مکمل شفافیت اور مقررہ مدت کے اندر یقینی بنایا جائے۔

 

Related Articles