بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک غیر معمولی واقعہ پیش آنے کی اطلاعات ہیں، جہاں ملائیشیا سے واپس آنے والے ایک بنگلہ دیشی شہری کو لینے کے لیے 3 خواتین پہنچ گئیں۔ حیران کن طور پر تینوں خواتین نے خود کو اس شخص کی بیوی قرار دیتے ہوئے اسے اپنے ساتھ گھر لے جانے کا دعویٰ کیا۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق، جیسے ہی یہ شخص ایئرپورٹ سے باہر آیا، تینوں خواتین نے اس سے رابطہ کیا اور اسے اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش شروع کر دی۔ ہر خاتون کا اصرار تھا کہ وہ اس شخص کی بیوی ہے اور اسے اسی کے ساتھ گھر جانا چاہیے۔
ایئرپورٹ پر تلخ کلامی اور کھینچا تانی
صورتحال اس وقت مزید دلچسپ اور کشیدہ ہو گئی جب تینوں خواتین کے درمیان بحث شروع ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ خواتین ایک دوسرے سے الجھ پڑیں اور اس شخص کو اپنی جانب کھینچنے کی کوشش کرنے لگیں۔
یہ بھی پڑھیں:مشروم سے کشتی بنائی، سمندر میں 42 کلومیٹر سفر کرکے عالمی ریکارڈ قائم
یوں ایئرپورٹ پر ایک غیر معمولی منظر دیکھنے میں آیا، جہاں ایک طرف 3 خواتین اس شخص پر اپنا حق جتا رہی تھیں تو دوسری جانب وہ اسے اپنے ساتھ لے جانے کے لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کر رہی تھیں۔
شوہر طویل عرصے بعد واپس لوٹا، تو اس کا استقبال کرنے کے لیے ایک نہیں بلکہ تینوں بیویاں ایئرپورٹ پر بیک وقت آ پہنچیں
بنگلہ دیش کے ایک ایئرپورٹ پر اس وقت ایک عجیب اور ہنگامہ جب طویل عرصے بعد بیرون ملک سے وطن واپس لوٹنے والے ایک پردیسی شوہر کا استقبال کرنے کے لیے اس کی تینوں بیویاں ایک ہی وقت میں ایئرپورٹ پر آ پہنچیں۔
شوہر بیچارہ اس غیر متوقع اور ہائی وولٹیج سرپرائز کے لیے بالکل تیار نہیں تھا۔ تینوں بیویوں کی بیک وقت موجودگی نے ایئرپورٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا، جہاں محبت، حیرت اور شکوہِ شکایت کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ ایک بھرپور خاندانی ڈرامہ دیکھنے میں آیا۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو سامنے آتے ہی تیزی سے وائرل ہو گئی ہے اور صارفین اس انوکھے استقبال پر شدید تبصرے کر رہے ہیں۔— Nuqta e Nazar – نقطۂ نظر (@fizimughal) November 13, 2026


