علی ظفر کی عمر سے متعلق حیران کن انکشاف، اصل عمر سے 13 سال جوان نکلے

علی ظفر کی عمر سے متعلق حیران کن انکشاف، اصل عمر سے 13 سال جوان نکلے

پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے اپنی فٹنس اور صحت سے متعلق ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حیاتیاتی اعتبار سے ان کی عمر اصل عمر سے 13 سال کم ہے۔

علی ظفر نے حال ہی میں وسیم عباس کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی صحت، خوراک اور فٹنس کے معمولات پر کھل کر گفتگو کی۔

گلوکار نے بتایا کہ انہوں نے امریکا میں دستیاب مخصوص ڈی این اے ٹیسٹ کروائے، جن کے ذریعے جسم کی سیلولر سطح پر حیاتیاتی عمر کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ان ٹیسٹوں کے نتائج کے مطابق ان کی حیاتیاتی عمر حقیقی عمر سے 13 سال کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آدی عدیل امجد کا ایسا ٹرانسفارمیشن کہ مداح بھی پہچان نہ سکے

علی ظفر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دن کا آغاز مراقبے اور ورزش سے کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ مخصوص غذا استعمال کرتے ہیں اور اپنی جسمانی و ذہنی صحت پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔

ان کے مطابق مثبت سوچ، ذہنی سکون اور صحت مند طرز زندگی انسانی صحت اور خلیات کی فعالیت پر اہم اثر ڈالتے ہیں۔ وہ منفی خیالات اور ذہنی دباؤ سے خود کو دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

علی ظفر نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنی خوراک اور روزمرہ معمولات میں تبدیلی کرکے ہائی کولیسٹرول کی سطح میں بھی نمایاں کمی حاصل کی ہے۔

editor

Related Articles