جئے بھٹو کے نعرے گونجتے رہے،تعلیمی نظام ڈوبتا رہا،سڑکیں کھنڈر بنتی رہیں،عوام سہولیات کو ترستے رہے، سندھ کے حکمران تجوریاں بھرتے رہے

جئے بھٹو کے نعرے گونجتے رہے،تعلیمی نظام ڈوبتا رہا،سڑکیں کھنڈر بنتی رہیں،عوام سہولیات کو ترستے رہے، سندھ کے حکمران تجوریاں بھرتے رہے

سوشل میڈیا صارفین نے سندھ میں حکومتی کارکردگی، انتظامی معاملات اور عوام کو درپیش بنیادی مسائل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جئے بھٹو کے سیاسی نعروں کے باوجود صوبے میں عوامی مشکلات کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ 

صارفین کے مطابق سندھ بالخصوص کراچی میں بدانتظامی، جرائم، مہنگائی اور بنیادی سہولیات کی خراب صورتحال نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے،سوشل میڈیا پر  بلاول بھٹو تنقید میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے 24 ہزار سے زائد واقعات شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے سنگین صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں، شہری دن دہاڑے لوٹ مار کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ موبائل فون، نقدی اور قیمتی سامان چھیننے کے واقعات نے عوام میں عدم تحفظ کا احساس بڑھا دیا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ سندھ میں تعلیمی نظام بھی مسائل کا شکار ہے، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا منظر پیش کر رہی ہیں، مہنگائی نے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے جبکہ صاف پانی، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے کراچی کی عالمی سطح پر قابلِ رہائش شہروں کی درجہ بندی میں خراب پوزیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے بنیادی مسائل، ٹریفک، صفائی، امن و امان اور شہری سہولیات کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

 ان کے مطابق سیاسی نعروں اور اقتدار کے تسلسل سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ عملی اقدامات اور انتظامی اصلاحات کی ضرورت ہے،صارفین نے سندھ حکومت کی ترجیحات پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک طرف عام شہری بنیادی سہولیات کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں تو دوسری جانب حکمرانوں کے شاہانہ طرزِ زندگی اور اقتدار کے معاملات میں کوئی کمی دکھائی نہیں دیتی۔

سوشل میڈیا پر اٹھنے والی اس تنقید میں سندھ کے لیے نئے انتظامی یونٹس بنانے، حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر نظام متعارف کرانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ سندھ کو اب محض سیاسی نعروں کے بجائے جواب دہی، شفاف طرزِ حکمرانی، انتظامی اصلاحات اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کی ضرورت ہے۔

editor

Related Articles