پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی مقبولیت سرحد پار بھی دکھائی دینے لگی، ایک بھارتی رکشہ ڈرائیور نے اپنے رکشے کے پچھلے حصے پر اداکارہ کی تصویر لگا لی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں رکشے کے پیچھے ہانیہ عامر کی تصویر واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اس منفرد انداز نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی اور لوگ دلچسپ تبصرے کرنے لگے۔
کچھ صارفین نے اسے پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں مقبولیت کی مثال قرار دیا۔ ایک صارف نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کے بازاروں میں بھی سری دیوی، مادھوری ڈکشٹ اور ریکھا جیسی بھارتی اداکاراؤں کے پوسٹرز نظر آتے تھے۔
Hania Aamir’s fan following knows no borders! 😍✨ An Indian admirer has found a unique way to express his love for the Pakistani actress by proudly displaying her picture on his rickshaw.
#HaniaAamir #HaniaAmir #IndianFan #HaniaAamirFans #PakistaniCelebrities https://t.co/UMXpksMqOg
— Azaad Media Academy (@AzaadAcademy) November 16, 2026


