آپ کی پرائیویٹ چیٹ اب اے آئی کی دسترس سے باہر؟ سگنل کا نیا فیچر متعارف

آپ کی پرائیویٹ چیٹ اب اے آئی کی دسترس سے باہر؟ سگنل کا نیا فیچر متعارف

مقبول میسجنگ ایپ سگنل نے صارفین کی نجی گفتگو کو مصنوعی ذہانت کی ممکنہ رسائی سے محفوظ رکھنے کے لیے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر اسکرین شاٹ بلاک کرنے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

سگنل کی صدر میریڈیتھ وٹیکر کے مطابق جدید آپریٹنگ سسٹمز میں شامل اے آئی فیچرز صارفین کی اسکرین پر موجود معلومات کا تجزیہ کر سکتے ہیں، جس سے نجی پیغامات کی رازداری کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سگنل کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن پیغامات کو بھیجنے اور وصول کرنے کے دوران محفوظ رکھتی ہے، تاہم جب کوئی آپریٹنگ سسٹم یا اے آئی اسسٹنٹ اسکرین پر دکھائی دینے والے پیغامات تک رسائی حاصل کر لے تو ان کی مکمل رازداری برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خلائی تسخیر میں پاکستان کی بڑی چھلانگ،شین زو 24 خلائی جہاز کی لانچنگ مشق کامیابی سے مکمل

کمپنی کے مطابق نیا اسکرین شاٹ بلاکنگ فیچر ابتدائی طور پر ڈیفالٹ سیٹنگ کے طور پر فعال ہوگا، تاہم صارفین اپنی مرضی سے ایپ کی سیٹنگز میں جا کر اسے بند بھی کر سکیں گے۔

میریڈیتھ وٹیکر نے واضح کیا کہ یہ فیچر مکمل تحفظ کی ضمانت نہیں دیتا، کیونکہ جیمینائی اور سری جیسے اے آئی اسسٹنٹس دیگر ذرائع سے بھی ایپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

editor

Related Articles