1992 کا ورلڈ کپ مصنوعی بارش کر کے پاکستان کو جتوایا گیا، فیاض چوہان کا دعوی

1992 کا ورلڈ کپ مصنوعی بارش کر کے  پاکستان کو جتوایا گیا،  فیاض  چوہان کا دعوی

 استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ  1992 کے ورلڈ کپ مصنوعی بارش کر کے پاکستان کو جتوایا گیا۔ 

سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے آزاد اردو کے پوڈ کاسٹ میں کہا کہ 1992 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کومصنوعی بارش کے باعث ایک، ایک پوائنٹ دے کر فائنل میں پہنچایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ 1992 کے ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم 4 میں سے دو میچ ہار گئی تھی ، ایک جیتی اور ایک ڈرا ہو گیا تھا ۔ قومی ٹیم ورلڈکپ سے باہر ہو رہی تھی ، ٹیم 74 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جسے انگلینڈ نے 10 اوورز میں پورا کرنا تھا ۔فیاض چوہان نے کہا کہ ایک پورے منصوبے کے تحت مصنوعی بارش برسائی گئی جس کا فائدہ ایک ، ایک پوائنٹ دے کر پاکستانی ٹیم کو آگے پہنچایا گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: بیروزگار نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری ، وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

فیاض الحسن چوہان کے انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہا ہے جس میں صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایک احمعق ایک تجزیہ پیش کر رہا کہ 1992کا ورلڈ کپ گولڈ اسمتھ جمائما کا باپ نے سازش کے ذریعے پاکستان کو جتوایا تاکہ عمران خان کو شہرت ملے گی اور اس کی بیٹی سے شادی کریں گا سیاسی جماعت بنائیں گا اور پاکستان پر قبضہ کریں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ کیا یہ کیا ’’یہ بھی یہوُدی سازش تھی “یہوُدی ایجنٹ” کے لئے؟ کیسے کیسے جاہل لعنتی اس قوم میں ہیں؟۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ عمران خان سے جتنا چاہے بغض رکھیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ ورلڈکپ عمران خان نے ہی جیتا تھا ۔

عامر قاضی نامی صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ اس کے بعد بارش برسانے والے موٹر خراب ہو گئی اور پھر پاکستان کبھی نا جیت سکا ۔ ویسے پی ٹی آئی پر کبھی کبھی افسوس ہوتا کہ کیسے کیسے لوگ پارٹی میں شامل کر رکھے تھے ۔ مطلب کچھ بھی ، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ۔

ثناخان  نامی صارف کا کہنا تھا اچھا ۔۔۔ پھر تب سے اب تک دوبارہ کیوں نہیں جیت سکے ؟؟؟ کر لیتے ہر ورلڈکپ میں مصنوعی بارش ۔

Related Articles