حکومت کا 5 وزارتیں ختم کرنے کا فیصلہ، مشاورتی عمل مکمل

حکومت کا 5 وزارتیں ختم کرنے کا فیصلہ، مشاورتی عمل مکمل

وفاقی حکومت کی جانب سے 5 اہم وزارتیں ختم کرنے کا مشاورتی عمل مکمل کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے وزارت صحت، آئی ٹی ٹیلی کام، صعنت و پیداوار، امور کشمیر اور سیفران کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے ادارہ جاتی اصلاحاتی کمیٹی نے مشاورتی اجلاس میں مذکورہ وزارتوں کے خاتمے پر متعلقہ ملازمین کو بڑے پیکج کے ساتھ گولڈن شیک ہینڈ دینے کی تجویز دی ہے۔

مزید پڑھیں: موجودہ حکومت کتنے ماہ تک برقرار رہے گی؟فچ نے پیشگوئی کردی

جبکہ ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی نے ان پانچوں وزارتوں کے حکام سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پانچوں وزارتوں کے ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ 30 جولائی سےپہلے کر لیا جائے گا اور تحلیل شدہ وزارتوں کے ملازمین کو دوسری وزارتوں میں بھی ضم کیے جانے پر بھی غور ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پانچوں وزارتوں کو ختم کرنے سے قبل حتمی فیصلے کے لیے وزیر اعظم کو اس حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

editor

Related Articles