سفارتی راستہ بند ہوا تو ایران پر دباؤ بڑھے گا، جی سیون ممالک کا دوٹوک اعلان

سفارتی راستہ بند ہوا تو ایران پر دباؤ بڑھے گا، جی سیون ممالک کا دوٹوک اعلان

جی سیون ممالک نے ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی تحفظات دور کرنے کے لیے سفارت کاری پر زور دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں تہران پر دباؤ برقرار رکھا جائے گا۔

جی سیون کے مشترکہ اعلامیے میں آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی محفوظ اور بلا رکاوٹ آمدورفت یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فرانس اور برطانیہ کی قیادت میں آبنائے ہرمز میں بحری راستوں کو دوبارہ فعال بنانے کی کوششوں کی حمایت کی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ انتظامیہ کو اپنے ہی اتحادیوں کے سخت سوالات کا سامنا، ایران جنگ پر جی سیون میں اہم پیش رفت

اعلامیے میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق عالمی خدشات دور کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کو اہم قرار دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی واضح کیا گیا ہے کہ سفارتی پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں ایران پر دباؤ کی پالیسی جاری رہے گی۔

دوسری جانب جی سیون ممالک نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے جامع اور باہمی جنگ بندی پر زور دیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں ممالک سے توانائی کی تنصیبات اور بحیرہ اسود میں حملے روکنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران دھونس اور دبائو کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا ، مسعود پزشکیان

جی سیون نے یورپ کی سلامتی کے مستقبل سے متعلق فیصلوں میں یورپی ممالک کی شمولیت کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے مستقبل کا تعین کرنے والے معاملات میں یورپی ملکوں کا کردار اہم ہے۔

editor

Related Articles