اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن فائنل کر لیے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن فائنل کر لیے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن شارٹ لسٹ کرلیے۔ 10روپے سے 5 ہزار روپے تک کے نئے نوٹوں کے ڈیزائن کی شارٹ لسٹنگ مکمل کر لی گئی۔

شارٹ لسٹ میں 10 روپے کے دو ڈیزائن، 500 روپے کے دو ڈیزائن اور 5 ہزار روپے کے دو ڈیزائن شامل ہیں۔ خاص طور پر 500 روپے کے نوٹ میں محترمہ فاطمہ جناح کی تصویر کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر نے تنخواہ داروں کیلئے نیا ٹیکس کارڈ جاری کر دیا

10 روپے، 20 روپے، 100 روپے، 500 روپے اور 5 ہزار روپے کے نوٹوں پر قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر آویزاں ہوگی۔ ایک ہزار روپے کے نوٹ پر لیاقت علی خان کے مکے کا نشان اور پچھلی سائیڈ پر ہاتھوں کی زنجیر کی تصویر شامل ہے۔

شارٹ لسٹ کیے گئے ڈیزائن بین الاقوامی ڈیزائنرز کے پاس بھیجے جائیں گےجو ان ڈیزائنوں کا جائزہ لے کر حتمی انتخاب کریں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نوٹوں کی نئی سیریز کو قوم کے ثقافتی ورثے کا عکاس بناتے ہوئے پیش کیا جائے گا۔

editor

Related Articles