اسلام آباد ماڈل جیل میں کن قیدیوں کو منتقل کیا جائے گا؟ محسن نقوی نے واضح کردیا

اسلام آباد ماڈل جیل میں کن قیدیوں کو منتقل کیا جائے گا؟ محسن نقوی نے واضح کردیا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور اس کا جلد افتتاح کیا جائے گا، جس کے بعد قیدیوں کو نئی جیل میں منتقل کرنے کا عمل شروع ہوگا۔

محسن نقوی نے اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سنبھالتے ہی انہوں نے اسلام آباد میں جیل کی تعمیر کے منصوبے میں خصوصی دلچسپی لی تھی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اسلام آباد ماڈل جیل کا منصوبہ مکمل ہو گیا ہے اور اب اس کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔ ان کے مطابق افتتاح کے بعد قیدیوں کو نئی جیل میں منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم این اے مولانا نسیم علی شاہ کے خلاف تھری ایم پی او کے تحت بڑی کارروائی، سینٹرل جیل ہری پور منتقل

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممکنہ منتقلی سے متعلق سوال پر محسن نقوی نے کہا کہ جو قیدی اسلام آباد کا ہوگا، اسے اس جیل میں منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد اس کے افتتاح اور قیدیوں کی منتقلی کے مراحل آگے بڑھائے جائیں گے۔

Related Articles