منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لیے بڑے فیصلے

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لیے  بڑے فیصلے

انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام سے متعلق قومی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کے انسداد منی لانڈرنگ اور کاؤنٹر فنانسنگ ٹیرارزم فریم ورک کو نئے مالیاتی خطرات سے ہم آہنگ رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق کمیٹی نے کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹ کی حد میں مجوزہ نظرثانی کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان میری ٹائم زونز ایکٹ کی دفعہ 28 کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے شیڈول ون میں شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی، جبکہ پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے شیڈول فور میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کی روک تھام اور ایف اے ٹی ایف پر پیش رفت کیلئے امریکا اور پاکستان کے مابین بڑی پیش رفت

اجلاس میں پاکستان کے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے نظام میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کی کارکردگی اور ادارہ جاتی استعداد کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی کے اجلاس میں مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ سے متعلق اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بروقت فالو اپ اور اداروں کے درمیان مضبوط رابطے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ ایف ایم یو کی صلاحیت مضبوط بنانے کے لیے واضح روڈ میپ تیار کرنے پر بھی زور دیا۔

Related Articles