شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری،پی ایس ایل 12 کی نئی تاریخوں کا اعلان

شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری،پی ایس ایل 12 کی نئی تاریخوں کا اعلان

پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ پی ایس ایل گورننگ کونسل کے ورچوئل اجلاس میں نئے سیزن کی تاریخ، پلیئرز آکشن، ٹیموں کی ادائیگیوں اور مالیاتی نظام سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے مطابق پی ایس ایل 2027 کا آغاز 18 مارچ سے ہوگا۔ سیزن کے مکمل شیڈول کا اعلان پی ایس ایل کرکٹ کمیٹی باہمی مشاورت سے کرے گی۔

جنوبی ایشین گیمز کا اثر

پاکستان میں 3 سے 11 اپریل تک ہونے والے جنوبی ایشین گیمز کے باعث پی ایس ایل کے میچز لاہور اور راولپنڈی میں نہیں رکھے جائیں گے۔ اس فیصلے کے تحت ٹورنامنٹ کے شیڈول میں کھیلوں کے دونوں مقابلوں کو مدنظر رکھا جائے گا۔

 آکشن پر مشاورت
اجلاس میں کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے یعنی پلیئرز ری ٹینشن اور براہ راست کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کے طریقہ کار پر بھی تجاویز زیر بحث آئیں۔

 یہ بھی پڑھیں ؛بابراعظم کو بطور کپتان پہلی پی ایس ایل ٹرافی جیتنے کیلئے کتنے سال انتظار کرنا پڑا؟

پلیئرز آکشن 23 جنوری کو کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔ آکشن بیرون ملک منعقد کرنے کی تجویز پر تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

ان معاملات پر حتمی فیصلے پی ایس ایل کے آئندہ انتظامی اقدامات اور ٹیموں کی تیاریوں کے لیے اہم ہوں گے۔ فی الحال آکشن کے مقام اور کھلاڑیوں کے انتخاب کے طریقہ کار سے متعلق تمام تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

ادائیگیوں کی ڈیڈ لائن

گورننگ کونسل نے نان ریکوری ادائیگیوں کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔ اجلاس میں ٹیم مالکان کی جانب سے ادائیگیوں میں تاخیر پر اضافی رقم ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جس کا اطلاق آئندہ سیزن سے ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل 12 جنوری میں کرانے کی تجویز، اہم چیلنجز سامنے آگئے

پی ایس ایل کے مالیاتی ماڈل میں ممکنہ تبدیلیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان تجاویز کا مقصد لیگ کے مالی اور انتظامی معاملات کو آگے بڑھانے کے لیے طریقہ کار پر غور کرنا تھا، تاہم مجوزہ مالیاتی تبدیلیوں کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اسلام آباد ٹیم کے مالک کا ردعمل
اسلام آباد ٹیم کے مالک علی نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اجلاس کو مثبت قرار دیا۔ ان کے مطابق اجلاس میں اہم مالیاتی اور انتظامی امور سمیت متعدد اقدامات پر فیصلے کیے گئے۔

editor

Related Articles