پیپلزپارٹی کو قومی اسمبلی کی مزید دو نشستیں ملنے کا امکان

پیپلزپارٹی کو قومی اسمبلی کی مزید دو نشستیں ملنے کا امکان

این اے 171 رحیم یارخان کے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی میں مزید سیٹیں مل سکتی ہیں۔

مخدوم طاہر رشید کی کامیابی سے پیپلز پارٹی کی پنجاب سے قومی اسمبلی کی سیٹوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے، اور پارٹی کو ممکنہ طور پر ایک اضافی سیٹ خواتین کی کوٹے پر مل سکتی ہے۔

ثمینہ خالد گھرکی کے قومی اسمبلی کی رکن بننے کا امکان ہے۔ اس وقت پنجاب سے حنا ربانی کھر پیپلز پارٹی کی خواتین کوٹے میں واحد رکن قومی اسمبلی ہیں۔ ثمینہ خالد گھرکی پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت رکن قومی اسمبلی بن گئی تھیں، لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ان کی رکنیت معطل ہو گئی تھی۔ مخدوم طاہر رشید کی جیت کے بعد ثمینہ گھرکی بنیادی فارمولے کے تحت دوبارہ ایم این اے بن سکتی ہیں۔

پیپلز پارٹی کی قیادت نے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کو الیکشن کمیشن سے فوری رابطے کی ہدایت کر دی ہے۔ ثمینہ خالد گھرکی نے امید ظاہر کی ہے کہ الیکشن کمیشن انہیں بطور رکن قومی اسمبلی نوٹیفائی کر دے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *