پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان لانگ مارچ کے معاملے پر کنفیوژن کا شکار ہیں، طارق متین

پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان لانگ مارچ کے معاملے پر کنفیوژن کا شکار ہیں، طارق متین

 جماعت اسلامی ضلع پشاور کے ترجمان طارق متین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان لانگ مارچ کے معاملے پر کنفیوژن کا شکار ہیں۔

طارق متین کے مطابق پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کا اعلان تو کردیا ہے، تاہم اب فرار کی راہ ڈھونڈی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کی اپنی غیر یقینی کیفیت کا نزلہ جماعت اسلامی کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے نکالا جا رہا ہے۔

جماعت اسلامی ضلع پشاور کے ترجمان نے کہا کہ لانگ مارچ کے اعلان کے باوجود پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان کی صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے، جس کے باعث جماعت اسلامی کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

Related Articles