پنجاب حکومت نے مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی

پنجاب حکومت نے مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی

پنجاب حکومت نے مارکیٹس رات 8بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی۔

ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق دکانوں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کے اوقات پر عائد کی جانے والی پابندی کو واپس لے لیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ حالیہ ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کے پیش نظر کیا گیا ہے، ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا کہ اب دکانیں، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

اب ان پر کوئی وقت کی پابندی نہیں ہو گی، کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا فوری طور پر لاہور اور ملتان میں اطلاق ہو گا جبکہ تمام متعلقہ محکموں کو اس حکم سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

editor

Related Articles