امریکا کو ایران کی سخت وارننگ، جنگ مسلط کی تو مغربی ایشیا سے یورپ تک فوجی اڈے نشانے پر ہوں گے

ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے خلاف جنگ مسلط کی گئی تو اس کے نتائج پورے خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ مغربی ایشیا سے یورپ تک جارحیت میں ملوث فوجی اڈے ایرانی حملوں کے ممکنہ اہداف ہوں گے۔ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں محفوظ فاصلے، پناہ گاہ یا استثنیٰ کی کوئی ضمانت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ چھیڑنے کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے خلاف جنگ شروع کی گئی تو مغربی ایشیا سے یورپ تک جارحیت میں ملوث ہر فوجی اڈہ ایران کے نشانے پر ہوگا۔

محسن رضائی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کسی بھی فوجی اڈے کو محض جغرافیائی فاصلے کی بنیاد پر محفوظ تصور نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی کسی کو محفوظ پناہ گاہ یا استثنیٰ حاصل ہوگا۔ ان کے مطابق ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کی صورت میں اس کا دائرہ اثر وسیع ہوسکتا ہے اور جارحیت میں شریک فوجی تنصیبات کو نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:7 مطالبات تسلیم کرو ورنہ آبنائے ہرمز کی پرانی صورتحال بحال نہیں ہوگی، ایران کا امریکہ کو دو ٹوک پیغام

ایرانی عہدیدار نے امریکا اور پڑوسی ممالک کے ساتھ سفارتکاری کے حوالے سے بھی اہم مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ سفارتی تعلقات اور مذاکرات کا انحصار دفاعی روک تھام کی صلاحیت قائم رکھنے پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مؤثر دفاعی صلاحیت اور ممکنہ جارحیت کا جواب دینے کی تیاری ہی خطے میں سفارتکاری کو مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

محسن رضائی نے علاقائی سلامتی کے حوالے سے کہا کہ مغربی ایشیا کے ممالک کو اپنی سکیورٹی کی ذمہ داری خود سنبھالنی چاہیے اور خطے کے امن و استحکام کے انتظامات علاقائی ممالک کے ہاتھ میں ہونے چاہئیں۔ ان کے مطابق خطے کی سلامتی کے معاملات میں بیرونی طاقتوں پر انحصار کے بجائے علاقائی ممالک کو مشترکہ طور پر اپنی سکیورٹی کا نظام تشکیل دینا چاہیے۔

ایران کے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پڑوسی ممالک اور امریکا کے ساتھ سفارتکاری کا انحصار دفاعی روک تھام کی مؤثر صلاحیت برقرار رکھنے پر ہے۔ ان کے مطابق ایران اپنی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے دفاعی تیاریوں کو بنیادی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ مغربی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے خطے کے ممالک کو اپنی سکیورٹی کی ذمہ داری خود سنبھالنی چاہیے۔ علاقائی ممالک کو بیرونی طاقتوں پر انحصار کرنے کے بجائے باہمی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے خطے کا سکیورٹی نظام تشکیل دینا چاہیے۔

محسن رضائی کی یہ وارننگ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان جنگ کے خاتمے اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق اختلافات برقرار ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ کسی بھی نئے امریکی حملے کی صورت میں اس کا جواب صرف قریبی فوجی تنصیبات تک محدود نہیں رہے گا بلکہ کارروائی میں استعمال ہونے والے دور دراز امریکی فوجی اڈے بھی ممکنہ اہداف ہوں گے۔ 
ایرانی قیادت کے اس مؤقف سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران کسی نئی فوجی کارروائی کی صورت میں جغرافیائی حدود سے آگے بڑھ کر جواب دینے کی دھمکی دے رہا ہے، جبکہ اس نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ خطے کی سلامتی کے فیصلے علاقائی ممالک کو خود کرنے چاہئیں۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles