پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی 3 ہفتوں کیلئے راہداری ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کا اپنی رپورٹ میں بتانا ہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کی درخواست پرکیس کی سماعت کی،اس موقع پر اسد قیصر اور ایڈووکیٹ جنرل بھی عدالت پیش ہوئے۔
وکیل نے کہا کہ اسد قیصر کے خلاف 3 مختلف مقدمات درج ہیں۔ صوبائی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی کی درخواست پر اسد قیصر کی 3 ہفتوں کے لئے راہداری ضمانت منظور کر لی اور پولیس کو ان کے خلاف درج مقامات میں گرفتاری سے روک دیا۔