پشاور سول سیکرٹریٹ کے دفاتراچانک خالی کرا لیے گئے، وجہ کیا بنی؟

پشاور سول سیکرٹریٹ کے دفاتراچانک خالی کرا لیے گئے، وجہ کیا بنی؟

صوبائی دارالحکومت پشاور میں ممکنہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سول سیکرٹریٹ کو مقررہ وقت سے قبل بند کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سول سیکرٹریٹ میں موجود تمام ملازمین کو فوری طور پر چھٹی دے دی گئی، جبکہ سرکاری گاڑیوں کو بھی سیکرٹریٹ سے باہر نکالنے کی ہدایت کی گئی .

ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی روڈ پر ایکسائز دفتر، جبکہ ورسک روڈ پر محکمہ صحت، اطلاعات اور دیگر سرکاری دفاتر بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

سول سیکرٹریٹ میں صوبائی حکومت کے تقریباً 36 محکموں کے سیکرٹریز اور دفاتر قائم ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری آفس بدستور کھلا ہے، جبکہ محکمہ اسٹبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن کے علاوہ دیگر بیشتر محکموں کو بند کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جڑواں شہروں اور خیبر پختونخوا کے درمیان اہم راستے بند ، مسافروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت

ذرائع کے مطابق ممکنہ خودکش حملے کے خدشے کے پیش نظر سول سیکرٹریٹ میں سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں ، محکمہ خزانہ اور منصوبہ بندی و ترقی (پی اینڈ ڈی) کی مساجد میں نماز جمعہ کے دوران ممکنہ حملے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تھریٹ  کے باعث مختلف صوبائی محکموں میں فوری طور پر چھٹی کردی گئی، تاہم سکیورٹی خدشات سے متعلق حکومت کی جانب سے تاحال کوئی تفصیلی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔

editor

Related Articles