بینظر انکم سپورٹ پروگرام کا مستحق خواتین کیلئے نئی سہولت سے متعلق اہم اعلان

بینظر انکم سپورٹ پروگرام کا مستحق خواتین کیلئے نئی سہولت سے متعلق اہم اعلان

ینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) میں رجسٹرڈ مستحق خواتین کے لیے سمز اور ڈیجیٹل والٹ سے متعلق اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ BISP نے مستحقین کو خبردار کیا ہے کہ وہ بینظیر سمز کے حصول کے معاملے میں غیرمصدقہ اطلاعات اور غیرمجاز ذرائع سے محتاط رہیں۔

BISP کی جانب سے جاری عوامی آگاہی پیغام میں واضح کیا گیا ہے کہ بینظیر سمز صرف مقررہ اور مجاز BISP دفاتر سے ہی حاصل کی جائیں۔ مستحق خواتین کسی بھی غیرمجاز فرد ایجنٹ یا غیر سرکاری ذریعے سے سم حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ اس سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

حکام نے مستحقین کو افواہوں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی گمراہ کن معلومات پر یقین نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمز اور ڈیجیٹل والٹ کے اجرا سے متعلق درست معلومات کے لیے صرف BISP کے سرکاری ذرائع سے رجوع کیا جائے۔

BISP کے مطابق مستحق خواتین کو کسی بھی قسم کی وضاحت یا رہنمائی درکار ہو تو وہ اپنے قریبی BISP دفتر سے رابطہ کریں۔ پروگرام کا مقصد مستحقین کو ادائیگیوں کے لیے محفوظ، آسان اور شفاف سہولیات فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اپنا گھر بنانے والوں کیلئے خوشخبری، ہاؤسنگ فنانس میں بڑا ریلیف

دوسری جانب حکومت نے BISP کے تمام مستحقین کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام سے منسلک کرنے کا منصوبہ بھی تیز کردیا ہے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کے مطابق 2026 کے اختتام تک BISP کے تمام مستحقین کو ڈیجیٹل والٹس فراہم کردیئے جائیں گے۔

بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے سرکاری اور نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے، جبکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو راسٹ (Raast) کے ذریعے مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔

حکومت کے مطابق ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس وقت 20 لاکھ سے زائد تاجر ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت استعمال کررہے ہیں، جبکہ ڈیجیٹل بینکنگ صارفین کی تعداد 13 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

حکومت QR کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں کو بھی فروغ دے رہی ہے اور اس مقصد کے لیے مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ پر سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔

ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے BISP مستحقین کو ادائیگیوں کا نظام زیادہ آسان اور شفاف بنانے کا ہدف ہے۔ تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ اس پورے عمل کے دوران مستحق خواتین کسی غیرمجاز شخص کو اپنی ذاتی معلومات، دستاویزات یا مالی تفصیلات فراہم نہ کریں اور سم یا ڈیجیٹل والٹ سے متعلق ہر معاملے میں صرف سرکاری ذرائع سے تصدیق کریں

Qaisar Mirza
editor

Related Articles