عمران خان کو شفا ہسپتال کیوں منتقل نہیں کیا گیا؟ عابد شیر علی نے وجہ بتا دی

عمران خان کو شفا ہسپتال کیوں منتقل نہیں کیا گیا؟ عابد شیر علی نے وجہ بتا دی

سینیٹر عابد شیر علی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے الشفا ہسپتال منتقل نہ ہونے کی وجہ بتادی ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خان صاحب کی صحت پر سیاست کرنا چاہتی ہے لیکن ہم ایسا نہیں کرینگے ۔ 

آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیٹر عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پی  ٹی آئی کے کسی شخص کے منہ سے یہ نہیں نکلا کہ اللہ تعالی عمران خان کو صحت دے ، وہ ان کی صحت پر سیاست کرنا چاہتے ہیں ، گالم گلوچ کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم حکومت ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے ۔

ان کاکہنا تھا کہ ہم  نے عدالت کے حکمنامے کو فولو کیا ، خان صاحب کو طبی سہولتیں عمران خان کے ڈاکٹرز کی منشا کے مطابق تھی،  پمز ہسپتال سے الشفا کے تمام ڈاکٹرز کا پینل موجود تھا اور ان کی موجودگی میں ان کے تمام ٹیسٹ کیے گئے،  تمام طبی سہولتیں دی گئیں اور یہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائیں گی کیونکہ ہر چیز یہ ریکارڈ کا حصہ ہیں ۔

عابد شیر علی کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے تو عمران خان کی صحتیابی کی دعا کرنی نہیں ہے ،  ہم ضرور کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان کی ہسپتال منتقلی کیخلاف حکومت نے دوبارہ نظر ثانی اپیل دائر کردی

آزاد ڈیجیٹل کے صحافی شاہد قریشی کے اس سوال پر کہ عمران خان کو شفا ہسپتال کیوں نہیں لاایا گیا ؟  عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ الشفا میں تحریک انصاف کے کارکنان آگئے تھے  جس کی وجہ سے وہاں  رش ہوجانا تھا اور انہیں سیکیورٹی خدشات بھی  تھے ، ہسپتال میں وہاں اور بھی مریض تھے ان کی جانوں کو بھی خطرہ ہوسکتا تھا ، کوئی حادثہ ہوسکتاتھا جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا بیان 

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا  کہ عمران خان کو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کے لیے اڈیالہ جیل سے لایا گیا تاہم شفا اسپتال کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی موجودگی کے باعث پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورتحال کے سبب عمران خان کو سرکاری اسپتال پمز منتقل کیا گیا، جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان کا طبی معائنہ پمز ہسپتال میں ہوا جس میں شفا انٹرنیشنل کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے ، عطاتارڑ

عطا تارڑ کے مطابق ماہرِ امراضِ چشم، ماہرِ امراضِ قلب اور فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں طبی طور پر صحت مند قرار دیا۔

ہسپتال منتقلی کیخلاف حکومت کی دوبارہ نظر ثانی کی اپیل 

دوسری جانب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے ہسپتال منتقل کرنے کے کیس میں دوبارہ نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی ہے۔

editor

Related Articles