آج رات سے پیٹرول اور ڈیزل کتنا مہنگا ہوگا،بڑی خبر آ گئی

آج رات سے پیٹرول اور ڈیزل کتنا مہنگا ہوگا،بڑی خبر آ گئی

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ ڈیلرز مارجن میں اضافے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر فروخت پر ڈیلرز کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم حاصل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کا مارجن اس سے قبل 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر تھا جس میں 1 روپے 34 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے اضافے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر ڈیلرز کا نیا مارجن 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوجائے گا۔

نئے مارجن کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں ہوگا اور اس کے بعد پیٹرول پمپس پر فروخت ہونے والے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ڈیلرز مارجن کی نئی شرح شامل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ڈیلرز مارجن میں اضافے کا فیصلہ پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے طویل عرصے سے کیے جانے والے مطالبات اور پٹرول پمپس کے بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ڈیلرز کا مؤقف رہا ہے کہ بجلی، عملے، مشینری کی دیکھ بھال اور دیگر اخراجات میں اضافے کے باعث موجودہ مارجن ناکافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

حکومت کی جانب سے مارجن میں اضافے کے فیصلے کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپس پر نئی شرح کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی جائے گی۔

اہم بات یہ ہے کہ ڈیلرز مارجن میں 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر کیا گیا ہے تاہم اس اقدام کا حتمی اثر صارفین کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی قیمت پر قیمت مقرر کرتے وقت دیگر عوامل کے ساتھ سامنے آئے گا۔

نئے فیصلے کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز کو فی لیٹر فروخت پر 9 روپے 98 پیسے مارجن حاصل ہوگا، جبکہ اس سے قبل یہ مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر تھا

Qaisar Mirza
editor

Related Articles