وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

پاسپورٹ بنوانے اور تجدید کے خواہشمند شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی حکومت نے ملک کے 8 بڑے علاقائی پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار میں اضافہ کرتے ہوئے انہیں ڈبل شفٹ میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدائت پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان پاسپورٹ دفاتر میں اب پیر سے جمعہ تک دو شفٹوں میں کام ہوگا جس کے باعث شہریوں کو پاسپورٹ سے متعلق امور نمٹانے کے لیے پہلے کے مقابلے میں زیادہ وقت میسر ہوگا۔

نئے شیڈول کے تحت پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک جاری رہے گی۔ یوں متعلقہ پاسپورٹ دفاتر رات 12 بجے تک شہریوں کو خدمات فراہم کریں گے۔

حکومت کی جانب سے ڈبل شفٹ پالیسی کا اطلاق 20 اگست 2026 سے کردیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے بڑھتے ہوئے رش کو کم کرنا اور پاسپورٹ کے حصول، تجدید سمیت دیگر متعلقہ سہولیات کے لیے اضافی اوقات میں خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اپنا گھر بنانے والوں کیلئے خوشخبری، ہاؤسنگ فنانس میں بڑا ریلیف

حکام کے مطابق دفاتر کے اوقات کار بڑھانے سے ان شہریوں کو بھی سہولت حاصل ہوگی جو دفتری یا کاروباری مصروفیات کے باعث معمول کے اوقات میں پاسپورٹ دفتر نہیں جاسکتے۔ ایسے شہری اب شام کے اوقات میں بھی پاسپورٹ سے متعلق ضروری کارروائی مکمل کرا سکیں گے۔

ڈبل شفٹ کے باعث پاسپورٹ دفاتر میں کام کا دورانیہ مجموعی طور پر 16 گھنٹے روزانہ ہوجائے گا جس سے شہریوں کو اپنی سہولت کے مطابق دفتر آنے کا اضافی موقع ملے گا۔

حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ پاسپورٹ سے متعلق خدمات کو مزید آسان بنانے اور شہریوں کو طویل انتظار اور رش سے ممکنہ حد تک نجات دلانے کی کوشش قرار دیا جارہا ہے

Qaisar Mirza
editor

Related Articles