سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول 1448 ہجری 26 اگست 2026 کو جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 26 اگست کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سندھ بھر کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ عام تعطیل کا اطلاق خودمختار اور نیم خودمختار اداروں پر بھی ہوگا۔
حکومت سندھ کے جاری کردہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ کارپوریشنز اور لوکل کونسلز بھی اس عام تعطیل کے دائرہ کار میں شامل ہوں گی۔ یوں صوبے کے مختلف سرکاری اور متعلقہ اداروں میں معمول کی دفتری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صوبے بھر میں مذہبی اجتماعات، محافل میلاد، سیرت النبی ﷺ کانفرنسز اور دیگر خصوصی پروگرامز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
سندھ حکومت کی جانب سے تعطیل کا اعلان سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین اور شہریوں کے لیے اہم ہے، جبکہ متعلقہ ادارے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سیکیورٹی اور دیگر انتظامات بھی مکمل کریں گے۔
واضح رہے کہ 12 ربیع الاول 1448 ہجری 26 اگست 2026 کو بدھ کے روز منایا جائے گا