عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کا کریڈٹ عوام کی بددعاؤں کو جاتا ہے، حسن ایوب

سینئر تجزیہ کار اور صحافی حسن ایوب نے عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ٹوئٹر پراپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ اڈیالہ جیل میں اس وقت خیبرپختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی بانی تحریک انصاف سے ملاقات جاری ہے۔ ایک اور ٹویٹ میں حسن ایوب نے پی ٹی آئی کے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، “آپ سب کو مبارکباد! آپ کی سوشل میڈیا پر کرپٹ حکمرانوں کے خلاف کی گئی بددعائیں رنگ لے آئیں۔ آج عمران خان کی سزا کا کریڈٹ ان بددعاؤں کو جاتا ہے۔

حسن ایوب نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد عمران خان کی مشکلات میں اضافہ ہوا، اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں دی جانے والی سزا پہلے ہی واضح نظر آ رہی تھی۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ دوسری جانب “روای چین ہی چین” کا لطف اٹھا رہا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بھی اس کیس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا، “ہم دعا کرتے ہیں کہ عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہو جائے۔

 

Related Articles