بیوی سےجھگڑے سے بچنے کی کوشش، 21ویں منزل سے گر کر شوہر ہلاک

بیوی سےجھگڑے سے بچنے کی کوشش، 21ویں منزل سے گر کر شوہر ہلاک

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 31 سالہ شخص گھر سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران 21ویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت ہرشت لاوانیا کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ گھریلو تنازع کے باعث کئی ماہ سے اپنی بیوی سے الگ رہ رہا تھا اور کرائے کے ایک فلیٹ میں اکیلا مقیم تھا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے روز اس کی بیوی اس سے بات کرنے کے لیے فلیٹ پر پہنچی، تاہم ہرشت نے دروازہ کھولنے سے انکار کردیا۔ بعد ازاں خاتون نے سیکیورٹی گارڈز کو بلا کر دروازہ کھلوانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:سمندر میں تیرتے آئی فونز دیکھ کر لوگ حیران، جہاز کے ساتھ کیا ہوا

رپورٹس کے مطابق دروازہ کھلنے سے پہلے ہی ہرشت نے ممکنہ جھگڑے سے بچنے کے لیے بالکونی کے راستے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ 21ویں منزل سے نیچے گر کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ہرشت کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ جاری گھریلو تنازع کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ واقعے کے تمام حالات اور وجوہات کے تعین کے لیے پولیس کی تحقیقات اہم ہیں۔

editor

Related Articles