چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی آفاق احمد کو گرفتار کر لیا گیا

مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق آفاق احمد کی گرفتاری اشتعال انگیز بیان پر عمل میں لائی گئی ہے۔

ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین نے آج مطالبہ کیا تھا کہ شہر میں ٹریفک حادثات کے خلاف احتجاج پر گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ دن کے اوقات میں واٹر ٹینکرز، ڈمپر اور ہیوی ٹریفک کو شہر میں چلنے سے روکا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتجاج ضرور کریں لیکن ٹرکوں کو آگ نہ لگائیں اور نہ ہی ڈرائیورز پر تشدد کریں۔

editor

Related Articles