پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گرتے ہی بڑا اعلان، ٹرانسپورٹرز نے بھی   خوشخبری سنا دی

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گرتے ہی بڑا اعلان، ٹرانسپورٹرز نے بھی   خوشخبری سنا دی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی عوام کو ریلیف دینے کے لیے مال برداری کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کے فیصلے کا اعلان کیا۔

 یہ بھی پڑھیں ؛گڈز ٹرانسپورٹرز کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ ردوبدل کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

ملک شہزاد اعوان کے مطابق گزشتہ چار سے پانچ روز کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے مال برداری کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔

  انہوں نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کے شعبے کی جانب سے بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر پیٹرولیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مال برداری کے کرایوں میں 5 فیصد کمی

گڈز ٹرانسپورٹرز کے اس فیصلے سے سامان کی ترسیل کے اخراجات میں کمی آنے کی توقع ہے۔ مال برداری کے کرائے کم ہونے سے مختلف اشیاء کی نقل و حمل پر آنے والے اخراجات بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

خصوصاً وہ کاروباری شعبے جو خام مال اور تیار مصنوعات کی ترسیل کے لیے مال بردار گاڑیوں پر انحصار کرتے ہیں  انہیں اس فیصلے سے فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :غیر ملکی انویسٹرز پاکستان سرمایہ کاری کریں، تحفظ کے لیے قانونی ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں لا رہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ

ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں کمی کے باعث اشیائے ضروریہ کی سپلائی چین پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ تاہم صارفین کو اشیاء کی قیمتوں میں کتنا ریلیف ملتا ہے، اس کا انحصار دیگر کاروباری اخراجات اور مارکیٹ میں قیمتوں کے تعین پر بھی ہوگا۔

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 41 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، جس کے بعد نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے مقرر ہوئی۔

editor

Related Articles