نام نہاد حقوق کی آڑ میں کشمیر میں لاشوں کی سیاست کرنے والی کالعدم ایکشن کمیٹی کی حقیقت کھلنے پر سینئر رکن اظہر فاروق کا بھی لاتعلقی کا اعلان

نام نہاد حقوق کی آڑ میں کشمیر میں لاشوں کی سیاست کرنے والی کالعدم ایکشن کمیٹی کی حقیقت کھلنے پر سینئر رکن اظہر فاروق کا بھی لاتعلقی کا اعلان

منفی سرگرمیوں، پرتشدد کارروائیوں اور ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ مہمات کی مخالفت میں راولاکوٹ کے رہائشی اظہر فاروق کا اہم ویڈیو بیان سامنے آگیا، جس میں انہوں نے کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے تشدد کی مذمت اور ملکی قوانین کی پاسداری کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 سامنے آنے والے ویڈیو بیان میں اظہر فاروق نے واضح کیا کہ ان کا کسی بھی کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق نہیں اور وہ کسی بھی قسم کی پرتشدد سرگرمیوں کی حمایت نہیں کرتے۔

 اظہر فاروق نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ پرتشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں اور ملک میں قائم سیکیورٹی نظام کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے پُرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک کے نافذالعمل قوانین کا احترام کرتے ہیں اور آئندہ بھی قانون کی پاسداری جاری رکھیں گے۔

اظہر فاروق نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ، دھرنے یا پرتشدد کارروائی میں شریک نہیں رہے اور نہ ہی ایسی سرگرمیوں کے لیے کسی قسم کی مالی معاونت یا فنڈنگ میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک میں قائم سیکیورٹی نظام کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہیں اور قانونی تقاضوں کا احترام ان کے مؤقف کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تربیلا ڈیم سے مزید ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے کا امکان، دریائے سندھ میں طغیانی کا خدشہ، اٹک اور ہری پور میں الرٹ

ہر گزرتے دن کے ساتھ کالعدم گروہوں کی پرتشدد پالیسیوں اور منفی سرگرمیوں کے خلاف بیزاری بڑھ رہی ہے اور ان سے وابستہ افراد علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔ ریاستی اداروں کے خلاف  گمراہ کن بیانیے اور پرتشدد سرگرمیوں کے باعث متعلقہ گروہوں کے طرزِ عمل پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اظہر فاروق کا ویڈیو بیان ایسے ہی بیانیے سے لاتعلقی اور پرتشدد سرگرمیوں کو مسترد کیے جانے کی واضع مثال ہے

 ان کے اس بیان کے بعد پرتشدد سرگرمیوں سے لاتعلقی اور قانون کی پاسداری کا مؤقف نمایاں طور پر سامنے آیاہے

Qaisar Mirza
editor

Related Articles