پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول 1 روپے 70 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 70 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 5 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق 23 ستمبر سے ہوگا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کردی گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد 418 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 23 ستمبر کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔

حکومت کی جانب سے جاری پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت موٹرسائیکل اور چنگچی رکشہ مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت فراہم کی جائے گی۔

اسکیم کے تحت 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کے لیے ماہانہ رعایتی پیٹرول کی مقدار 30 لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد ختم کردی

رعایتی پیٹرول کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ

رعایتی پیٹرول حاصل کرنے کے لیے شہریوں کو موبائل فون کے ذریعے رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ اس مقصد کے لیے موبائل میسج میں ’REG‘، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا رجسٹرڈ نمبر، صوبے کے نام کا پہلا لفظ اور رجسٹریشن کی تاریخ درج کرکے 9771 پر بھیجنا ہوگا۔

رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد شہری کو موبائل فون پر تصدیقی پیغام موصول ہوگا۔

پیٹرول پمپ جانے سے پہلے ٹوکن حاصل کرنا ہوگا

رعایتی پیٹرول حاصل کرنے کے لیے پیٹرول پمپ جانے سے پہلے 9771 پر ’TOK‘ لکھ کر میسج بھیجنا ہوگا، جس کے بعد شہری کو ٹوکن نمبر موصول ہوگا۔

ٹوکن نمبر موصول ہونے کے بعد اسے پیٹرول پمپ پر دکھانا ہوگا۔ شہری کو پیٹرول کی مقدار اور اسے استعمال کرنے کی مدت سے متعلق پیغام بھی موصول ہوگا۔

شہری متعلقہ پیغام اور ٹوکن نمبر پیٹرول پمپ پر دکھا کر مقررہ مقدار میں رعایتی قیمت پر پیٹرول حاصل کرسکیں گے۔

نئی قیمتیں اور ریلیف اسکیم

حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 23 ستمبر سے ہوگا، جبکہ پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت مقررہ کیٹیگری کے صارفین کو الگ سے رعایت فراہم کی جائے گی۔

پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 5 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 418 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

Related Articles