پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو گیا

پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو گیا،  19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستانی ملبوسات کی برآمدات 6.2 ارب ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت اجلاس میں ٹیکسٹائل برآمدات کے فروغ پر غور کیا گیا۔

دو دن میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

اس موقع پر وفاقی وزیر جام کمال نے کہا کہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات پر توجہ برآمدات کے استحکام کے لیے ناگزیرہے، پاکستان کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر آ گیا، برازیل کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں  نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی، معیاری بیج اور میکانائزڈ فارمنگ سے کپاس کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے، برآمدات بڑھانے کے لیے قلیل، درمیانی اور طویل مدتی ورک پلان کی تیاری مکمل ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں مسابقت کے لیے پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے اورقومی معیشت کے استحکام کے لیے برآمدات میں مزید اضافہ ضروری ہے۔

editor

Related Articles