مسلسل کمی کے بعد بڑا جھٹکا ! فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

مسلسل کمی کے بعد بڑا جھٹکا ! فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹس میں تین روز تک سونے کی قیمتوں میں ہونے والی مسلسل کمی کا سلسلہ تھم گیا ہے اور آج قیمتوں میں دوبارہ نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان بھر میں سونے کے نرخوں نے اونچی اڑان بھرلی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کے بڑے اضافے کے بعد ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 58 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کے نرخ 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے پر پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایک روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ، فی تولہ قیمت کیا رہی ؟

 سونے کے ساتھ ساتھ صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے اور فی تولہ چاندی 100 روپے مہنگی ہونے کے بعد 5 ہزار 488 روپے کی ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ کی صورتحال

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے بھاؤ میں اضافہ ہوا ہے ، تاہم فی اونس سونا تاحال 4 ہزار ڈالر کی اہم نفسیاتی حد سے نیچے ہی ٹریڈ ہو رہا ہے ، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 24 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ بڑھ کر 3 ہزار 896 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا ایل پی جی قیمتوں کا نظام مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

معاشی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں ردوبدل کے پیچھے کئی اہم معاشی اور جغرافیائی عوامل کارفرما ہوتے ہیں،  ان میں امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، دنیا بھر میں معاشی غیر یقینی صورتحال، سیاسی و جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی طرف رجحان مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔

editor

Related Articles