نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے دورۂ بنگلہ دیش کے دوران دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈھاکا میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ کی اہم تجارتی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کے وزیرِ تجارت بھی شریک تھے۔
نائب وزیراعظم کی ملاقات بنگلہ دیش کے کامرس ایڈوائزر جناب شیخ بشیر الدین اور مشیر خارجہ امور توحید حسین سے ملاقات میں اعلیٰ حکام اور بنگلہ دیش کے سرکاری تجارتی اداروں کے سربراہان شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : برسوں بعد بنگلہ دیش کا دورہ خوشی کا باعث،امن، استحکام اور خوشحالی کے خواہاں ہیں،اسحاق ڈار
گورنر بنگلہ دیش بینک، ایگزیکٹو چیئرمین بنگلا دیش انویسٹمنٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن، چیئرمین سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایکٹنگ وائس چیئرمین ایکسپورٹ پروموشن بیورو شریک ہوئے۔

بنگلہ دیش کے سیکریٹریز کامرس و ایوی ایشن، چیئرمین نیشنل بورڈ آف ریونیو بھی موجود تھے۔



