پاکستان کے لیے وائٹ ہاؤس کا بڑا فیصلہ، امریکی صدر نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی مستقل سفیر نامزد کر دیا

پاکستان کے لیے وائٹ ہاؤس کا بڑا فیصلہ، امریکی صدر نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی مستقل سفیر نامزد کر دیا

امریکی صدر نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کردیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی حکومت نے نیٹلی اے بیکر کی بطور سفیر نامزدگی منظوری کے لیے سینیٹ کو ارسال کردی ہے، جہاں ان کی نامزدگی کی توثیق کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

نیٹلی اے بیکر جنوری 2025 سے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں قائم مقام ناظم الامور کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔ وہ اس عرصے کے دوران پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کی سربراہی کر رہی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق نیٹلی بیکر امریکی سینئر فارن سروس کی کیریئر سفارت کار ہیں اور انہیں منسٹر کونسلر کا عہدہ حاصل ہے۔ صدر کی جانب سے ان کی نامزدگی سینیٹ کو بھجوائے جانے کے بعد اب سینیٹ کی منظوری کا مرحلہ باقی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:کیش لیس معیشت اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے بعد اسلام آباد کو بین الاقوامی ہوٹل چینز کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ

نیٹلی بیکر کی بطور سفیر نامزدگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتی روابط، دوطرفہ تعاون اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے اہمیت دی جا رہی ہے۔ سینیٹ سے منظوری کے بعد وہ پاکستان میں امریکی سفیر کی حیثیت سے باضابطہ ذمہ داریاں سنبھال سکیں گی۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles