کراچی سمیت ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں کو پَر لگ گئے اور15 دن میں فی کلو آٹا45روپےتک مہنگاہوگیا۔
چیئرمین ہول سیل گروسرزکے مطابق کراچی میں ڈھائی نمبر آٹا 106 اورفائن آٹا 114 روپے کلو پر پہنچ گیاجبکہ گندم 100 روپے کلو پر پہنچ گئی ہے۔
حیدرآباد میں آٹے کی 40 روپےکااضافہ ہونے کے بعدفی کلو قیمت 120 روپے ہوگئی ہے،حیدرآباد میں دو ہفتے قبل آٹے کی قیمت 80 روپے فی کلو تھی۔
گھوٹکی میں آٹے کی قیمت میں 20 روپےفی کلو اضافہ ہوا ہے اورقیمت 80سے بڑھ کر100روپےہوگئی،خیرپور میں آٹے کی قیمت میں 40 روپے کا اضافہ ہونے کے بعدفی کلوقیمت 70 سے بڑھ کر 110 روپے ہوگئی جبکہ فی من قیمت میں1600روپے کااضافہ ہواہے۔
کشمور میں 2ہفتےکے دوران آٹےکی فی من قیمت میں 1950روپےکااضافہ ہواہے جبکہ فی من قیمت2650سےبڑھ کر4600روپےہوگئی ہے۔
کنڈیارومیں بھی آٹے کی قیمت میں 20 روپے اضافے کے بعد قیمت فی کلو 80سے بڑھ کر100روپےہوگئی ہے،بدین میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 35 روپے اضافہ ہوا ہےجس کے بعد آٹے کی فی کلوقیمت 75 سے بڑھ کر 110 روپے ہو گئی ، اوباڑو میں40روپےاضافے کے بعدآٹا110روپےکلوہوگیاجبکہ فی من آٹا 2800سےبڑھ کر4400روپےمیں فروخت ہورہاہے۔
قمبر میں آٹا فی کلو 80 سے بڑھ کر 100 روپے تک پہنچ گیا جبکہ ڈہرکی میں فی کلو قیمت 70 روپے سے بڑھ کر 105 روپےہوگئی ہے،پنوعاقل میں41 روپے اضافے کے بعد قیمت 75 روپے سے بڑھ کر 116 روپے ہوگئی ہے۔
ٹنڈوالہ یار میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 45 روپے تک اضافہ ہواہے اورقیمت 75 سے بڑھ کر120 روپے ہوگئی ہے،سیہون میں30 روپے اضافے کے بعد آٹا110 روپےفی کلومیں بک رہاہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ میں 50کلوآٹے کا تھیلا1500روپے مہنگا ہونے کے بعد5 ہزارکاہوگیاجوچندروزقبل3500روپےمیں فروخت ہورہاتھا۔
چمن میں آٹے کی 100کلوبوری کی قیمت میں3000 روپےاضافہ ہوگیا جس کے بعد 8600قیمت والی بوری اب11ہزار600میں فروخت ہورہی ہے،جعفرآباد میں ایک ہفتےمیں آٹے کی قیمت میں1800 روپےفی من اضافہ ہونے کے بعد 2400 من والا آٹا 4200روپے میں فروخت ہونےلگاہے۔