فلپائن نے جنگلات کی کٹائی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ایک منفرد ماحولیاتی اقدام متعارف کرایا ہے، جس کے تحت طلبہ کو تعلیمی ڈگری یا ڈپلومہ حاصل کرنے سے پہلے کم از کم 10 درخت لگانا ہوں گے۔
ماحولیاتی تحفظ کے لیے گریجویشن ورثہ ایکٹکے تحت پرائمری، ہائی اسکول اور یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کے لیے درخت لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس اقدام کا مقصد طلبہ میں ماحولیاتی تحفظ کا شعور پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں جنگلات کے رقبے میں اضافہ کرنا اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں مدد دینا ہے۔
دستیاب معلومات کے مطابق اگر تمام طلبہ اس پروگرام کے تحت درخت لگائیں تو ہر سال تقریباً 17 کروڑ 50 لاکھ نئے درخت لگائے جاسکتے ہیں۔ یہ اقدام ماحول کے تحفظ کے لیے ایک منفرد مثال کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جس میں تعلیمی کامیابی کو ماحولیاتی ذمہ داری کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔