جس ملک کے پاس فوج ہی نہیں، وہ 19ویں بار دنیا کا پُرامن ترین ملک بن گیا

جس ملک کے پاس فوج ہی نہیں، وہ 19ویں بار دنیا کا پُرامن ترین ملک بن گیا

آئس لینڈ نے ایک بار پھر دنیا کے سب سے پُرامن ملک ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ 2026 گلوبل پیس انڈیکس کے مطابق آئس لینڈ مسلسل 19ویں سال دنیا کا سب سے پُرامن ملک قرار پایا ہے۔

آئس لینڈ کی خاص بات یہ ہے کہ وہاں مستقل فوج، بحریہ یا فضائیہ موجود نہیں۔ تاہم ملک نیٹو کا رکن ہے اور اپنی قومی سلامتی کے لیے دیگر دفاعی اور سیکیورٹی انتظامات پر انحصار کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایمانداری کی شاندار مثال، بس کنڈکٹر نے دو سال بعد بزرگ خاتون کا بیگ واپس کردیا

گلوبل پیس انڈیکس کے مطابق آئس لینڈ کی کم عسکریت پسندی، بڑے تنازعات سے دوری اور اندرونی طور پر مضبوط امن و امان اسے دنیا کا سب سے پُرامن ملک بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اگرچہ آئس لینڈ میں مستقل مسلح افواج نہیں ہیں، تاہم ملک کے پاس کوسٹ گارڈ، فضائی دفاع کی صلاحیتیں اور دیگر سیکیورٹی ادارے موجود ہیں جو قومی سلامتی کے معاملات دیکھتے ہیں۔

editor

Related Articles