ابوظہبی میں پاکستان کا جھنڈا بلند، 2 گولڈ میڈلز جیت لیے

ابوظہبی میں پاکستان کا جھنڈا بلند، 2 گولڈ میڈلز جیت لیے

پاکستان نے ابو ظہبی کے مبادلہ ایرینا میں ہونے والی ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2گولڈ میڈلز اپنے نام کرلیے۔

پاکستان کے سابق ایشین چیمپئنز ابو حریرہ اور محمد عمار نے ماسٹرز ڈو اور ڈو شو ایونٹس میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کے لیے دونوں طلائی تمغے حاصل کیے۔ ان کی کامیابی کو بین الاقوامی مارشل آرٹس مقابلوں میں پاکستان کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی بیٹی دنیا کے میدان میں فاتح فاطمہ زہرا ،نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

دوسری جانب نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں محمد یوسف اور محمد عمر نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر 21 ڈو کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیابی پر کھیلوں کے حلقوں میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ ان کامیابیوں کو ملک میں مارشل آرٹس کے بڑھتے ہوئے ٹیلنٹ کی ایک اچھی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles