پاکستان مخالف فلموں کے بعد سنی دیول کا یو ٹرن،پاکستانیوں کی محبت کا اعتراف

پاکستان مخالف فلموں کے بعد سنی دیول کا یو ٹرن،پاکستانیوں کی محبت کا اعتراف

بالی وڈ اداکار سنی دیول کا پاکستان اور پاکستانیوں سے متعلق تازہ بیان سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ اداکار نے کرتارپور راہداری کے اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان میں بہت محبت اور پذیرائی ملی، تاہم ان کے ماضی کے فلمی کرداروں اور پاکستان مخالف موضوعات سے جڑی فلموں میں شرکت کے باعث ان کے اس بیان کو ایک نئے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

سنی دیول ان دنوں اپنی نئی فلم ’بٹوارہ 1947‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی پاکستان گئے ہیں؟ جواب میں اداکار نے بتایا کہ وہ باقاعدہ طور پر پاکستان نہیں گئے، تاہم کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر انہیں وہاں جانے کا موقع ملا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سیلینا گومز قانونی مشکل میں پھنس گئیں، سرمایہ کاروں نے کیا الزام عائد کردیا؟

سنی دیول کے مطابق کرتارپور ان کے انتخابی حلقے میں شامل تھا، اسی وجہ سے انہیں وہاں جانے والے وفد کا حصہ بنایا گیا۔اپنے دورے کا ذکر کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ انہیں پاکستان میں بہت پیار ملا۔ ان کے مطابق وہاں موجود فوجیوں نے بھی ان سے محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی فلمیں نہیں بنانی چاہئیں جو پاکستان مخالف ہوں، کیونکہ وہ ان سے محبت کرتے ہیں۔

سنی دیول نے اس پر کہا کہ وہ صرف ایک کردار ادا کرتے ہیں۔اداکار نے مزید کہا کہ ہر شخص اپنے ملک سے محبت کرتا ہے، لیکن برے لوگوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اور معصوم شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:کرن اشفاق کا عمران اشرف کے ذکر پر سخت ردعمل، صارف کو دو ٹوک جواب

تاہم سنی دیول کے اس مؤقف نے ان کے ماضی کے فلمی کرداروں کی وجہ سے سوالات بھی اٹھا دیے ہیں۔ اداکار کئی ایسی بھارتی فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں پاکستان یا پاکستانی کرداروں کو مخالف فریق کے طور پر پیش کیا گیا، جبکہ بعض فلموں میں ان کے کردار پاکستان مخالف جذبات کی نمائندگی کرتے دکھائی دیے۔

ایسے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ ایک طرف سنی دیول پاکستان میں ملنے والی محبت اور پاکستانی عوام کے احترام کا ذکر کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب ان کا فلمی کیریئر ایسے کرداروں سے بھی جڑا رہا ہے جو پاکستان مخالف بیانیے کا حصہ رہے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ سنی دیول کا حالیہ بیان محض ایک اداکار کے طور پر ان کے تجربے کا اظہار ہے یا اپنی فلم آنے والی فلم کی تشہیر کی  کوئی نئی حکمت عملی ؟ سوشل میڈیا پر یہی تضاد اس وقت بحث کا مرکز بنا ہوا ہے۔

editor

Related Articles